معروف ٹی وی اینکر ارم چوہدری انتقال کرگئیں

ہم نیوز  |  Jan 28, 2024

ملک کی معروف ٹی وی اینکر ارم چوہدری انتقال کرگئی ہیں۔

اینکر پرسن ارم چوہدری جان لیوا مرض کینسر میں مبتلا تھیں اورگزشتہ روز آٹھ بجے لائیو پروگرام کرنے والی تھی ، لیکن پروڈیوسر کے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ان کا انتقال ہو گیا ،مرحومہ مختلف ٹی وی چینلز پر کام کر چکی ہیں۔

صحافی مغیث علی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں معروف اینکر ارم چوہدری کے انتقال کی خبر شیئر کی،مرحومہ اپنے 2بچوں کی کفالت کررہی تھیں، اینکر پرسن کے انتقال پر صحافیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انا للہ و انا الیہ راجعونخبر غم: میڈیا انڈسٹری میں محنت مزدوری کرتے ہوئے اینکر پرسن ارم چوہدری انتقال کر گئیں، آج بھی ان کا پروگرام تھا،ارم چوہدری کے 2 چھوٹے بچے تھے اور اُن کی وہ واحد امید تھیں،زندگی کا پہیہ رواں دواں رکھنے کیلئے بہت محنت کی،مشکل سے مشکل حالات دیکھے، میں نے اور… pic.twitter.com/SYm6rtl8cX

— Mughees Ali (@mugheesali81) January 27, 2024

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More