آئندہ عام انتخابات کے لیے مختلف حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام شروع کر دیا گیا ہے

اے پی پی  |  Jan 28, 2024

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):آئندہ عام انتخابات کے لیے مختلف حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ پرنٹنگ کا کام 4فروری تک مکمل ہونے کی توقع ہے ، بیلٹ پیپرزکی چھپائی کے لیے 270ٹن خصوصی کاغذ استعمال کیا جارہاہے ، کل 26کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے ۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کے بیلٹ پیپرز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو فراہم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ پنجاب کے ضلع لودھراں اور وہاڑی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 2حلقوں کے بیلٹ پیپرز متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو ارسال کر دیئے گئے ہیں ۔

بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام جاری ہے جو 4فروری تک مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ اس وقت سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن ، پاکستان پوسٹل فائونڈیشن اور پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام جاری ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More