گل مینہ بلال نیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کی چیئرپرسن تعینات

اے پی پی  |  Jan 28, 2024

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):گل مینہ بلال نیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کی چیئرپرسن تعینات،عہدے کا چارج سنبھال لیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر جان نے نو تعینات چیئرپرسن گل مینہ بلال کا نیوٹیک ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر استقبال کیا،چیئرپرسن کی کمیشن کے تمام افسران سے تعارفی ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر چیئرپرسن گل مینہ بلال نے کہا کہ نیوٹیک کا بہترین امیج سامنے لایا جائے،نیوٹیک کو بہتر سے بہترین کرنے کا عزم کرتے ہوئے گلمینہ بلال نے کہا کہ تکنیکی تعلیم ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور نیوٹیک سے ملکی و غیر ملکی ضروریات کے مطابق تربیت یافتہ لیبر تیارکرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈاےئریکٹر نیوٹیک عامر جان نے کہا کہ نیوٹیک ٹیم کے طور پر تربیت یافتہ لیبر تیار کرنے میں مصروف ہے اور اس حوالے سے مسائل کا حل کیا جائے،بہترین پروگرام ترتیب جا رہے ہیں تا کہ بیرون ممالک سے سکلڈ لیبر کے ذریعے مزید زرمبادلہ ملک میں لایا جا سکے،گل مینہ بلال نے کہاکہ بطور چیئرپرسن کوشش کریں گی کہ ملک میں تربیت یافتہ لیبر تیار کی جائے،اس دارے اور فنی و تکنیکی تعلیم کے لیے کاوشیں کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More