سب رجسٹرار کی بھرتی کا عمل اب سندھ پبلک سروس کمیشن کےتحت ہوگا،نگران وزیراعلی سندھ

اے پی پی  |  Jan 28, 2024

کراچی۔ 28 جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعلی سندھ جسٹس(ر)مقبول باقر نے فیصلہ کیا ہے کہ سب رجسٹرار کی بھرتی کا عمل اب سندھ پبلک سروس کمیشن کےتحت ہوگا،سب رجسٹرار کی اسامی گریڈ 15 کی ہے اوریہ بہت ہی اہم پوسٹ ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ سب رجسٹرار کو کمیشن کے ذریعے بھرتی کرنے سے اداروں میں بہتری آئے گی،سب رجسٹرار ملکیت کی رجسٹری کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ سب رجسٹرار دفاتر میں کرپشن کا خاتمہ تب ہی ممکن ہے، جب بھرتیاں میرٹ کی بنیادپر ہوں گی۔نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے محکمہ ریونیو کو عوام کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل کردیا ہے۔محکمہ ریونیو میں اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں جس سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More