ایف سی نے سندھ بلوچستان سرحد پر ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

اے پی پی  |  Jan 28, 2024

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان نے سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر ایرانی ڈیزل کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران 10 مشتبہ ٹرکوں کو روکا گیا۔

اتوار کو ایک نجی نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایف سی نے 379,000 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا ہے۔قبضے میں لیے گئے ٹرکوں کو ممنوعہ اشیاء سمیت مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے فوری طور پر کسٹمزحکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More