پشاورمیں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

اے پی پی  |  Jan 28, 2024

پشاور۔ 28 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہر میں 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ پشاور انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 پندرہ روز کیلئے نافذ کی گئی ہے، اس دوران ہر قسم کا اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر پابندی عائد رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق اس دوران لائسنس یافتہ ہتھیاروں کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔صوبائی دارالحکومت کی انتظامیہ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاررروائی کا عندیہ دیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More