روانڈا میں کسانوں کی کشتی الٹ گئی ، 11 ہلاک ، 4 لاپتہ

ہم نیوز  |  Jan 28, 2024

روانڈا کے دریائے موگیسیرا میں کشتی الٹنے سے 11 افراد ہلاک اور 4 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق ضلع رواماگانا کے میئر ردجاب مبونیومیوونی نے بتایا کہ ضلع نگوما کے رکمبری سیکٹر میں اپنی فصلوں کی کٹائی سے واپس رواماگانا آنے والے کسانوں کی کشتی الٹ کر ڈوب گئی۔

تیونس کے سمندر میں کشتی ڈوب گئی ، 40 تارکین وطن لاپتہ

حکام نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے 31 افراد کو بچا لیا تاہم 11 افرد ہلاک جبکہ 4 لاپتہ ہو گئے۔ امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجہ اوور لوڈنگ ہے کیونکہ کسان کشتی میں فصل بھی لیکر جا رہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More