لاہور۔28جنوری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 406 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،405 بجلی چوروں کے خلاف ایف آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے 173 درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 2افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 13 کمرشل، 2 زرعی،1 انڈسٹریل اور 390 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 3لاکھ 30ہزار 607 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 94 لاکھ 23 ہزار 741 روپے ہے۔ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن کے کنکشنز بھی منقطع اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ جوہرٹائون کے علاقے میں کنکشن کو 200000 روپے ، الہ آباد کے علاقے میں کنکشن کو 175000، شاہدرہ ٹائون کے علاقے میں ملزم کو170000 اور شاہدرہ ٹائون ہی میں ایک اور ملزم کو 130000 روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو 141 روز مکمل ہوگئے ہیں،اس دوران کل 48900 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 48434 ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں جمع کروائی گئیں، 45563 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر17421 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔انہوںنے بتایا کہ چوروں کو اب تک6ھ کروڑ94 لاکھ 14 ہزار 384 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2 ارب 68 کروڑ 5 لاک63 ہزار 479روپے ہے۔اس حوالے سے لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی کٹہرے میں لایا جائے گا۔