’مناظرے اور سندھ کے معائنے کے لیے تیار ہوں‘، بلاول بھٹو کا شہباز شریف کو جواب

اردو نیوز  |  Jan 28, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سندھ کے کسی بھی شہر میں مناظرے کے لیے تیار ہیں۔

سنیچر کی رات ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ وہ مناظرے اور معائنے کے لیے تیار ہیں۔

’میاں نواز شریف مجھ سے خیرپور گمبٹ میں مناظرہ کر لیں جہاں کا ہسپتال پنجاب کے کسی بھی ہسپتال سے بہتر ہے اور یہاں علاج بالکل مفت ہپے۔ میاں صاحب نے تین بار وزیراعظم بننے کے باوجود بھی گمبٹ کا دورہ نہیں کیا۔‘

جمعے کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو مباحثے کی دعوت دی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یا وہ تھرپار کر آ جائیں وہاں کے انفراسٹرکچر کا معائنہ بھی ہو جائے گا اور چولستان سے تھر کا موازنہ بھی ہو جائے گا۔‘

بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم کو یاد یاد کراتے ہوئے کہا کہ تھر میں کوئلے کے کی آپ اور آپ کے بھائی نے مخالفت کی تھی لیکن یہ منصوبہ کراچی کو نہیں بلکہ فیصل آباد کو سستی بجلی فراہم کر رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ براہ کرم بتائیں کہ کس شہر میں اور کس تاریخ کو آپ کے بھائی نے مباحثہ کرنا ہے۔

’میاں صاحب کراچی کے این آئی سی وی ڈی کے باہر مباحثہ کر لیں جہاں گزشتہ برس پنجاب کے 84 ہزار سے زائد افراد کا علاج ہوا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں ایسی سہولیات موجود نہیں ہیں۔ راہ فرار اختیار نہ کریں۔‘

میں مناظرے اور معائنے کے لئے تیار ہوں، میاں نواز شریف مجھ سے خیرپور گمبٹ میں مناظرہ کرلیں جہاں کا اسپتال پنجاب کے کسی بھی اسپتال سے بہتر ہے اور یہاں علاج بالکل مفت ہے اور میاں صاحب نے تین بار وزیراعظم بننے کے باوجود بھی گمبٹ کا دورہ نہیں کیا یا وہ تھرپارکر آجائیں، وہاں کے… https://t.co/WThzbP0P6j

— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 27, 2024

27 جنوری کو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ایک پوسٹ کے جواب میں کہا تھا کہ وہ نواز شریف مناظرے کے بجائے سندھ کے معائنے کی دعوت دیتے تو اچھا تھا۔

’کل ایک صاحب نے نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دی۔ وہ نواز شریف کو مناظرے کے بجائے سندھ کے معائنے کی دعوت دیتے تو اچھا تھا، مناظرہ بھی ہو جاتا اور موازنہ بھی۔‘

ان کے اس بیان نے صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ کی ترقی کے حوالے سے ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More