سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دینے کے خلاف نظرثانی درخواست پر سماعت (کل) ہو گی

اے پی پی  |  Jan 28, 2024

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دینے کے خلاف نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر ،جسٹس امین الدین خان ، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ کل(پیر کو )نظر ثانی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More