سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کے لیے سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر

اردو نیوز  |  Jan 27, 2024

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے وکلا کی غیرحاضری کی وجہ سے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے لیے سرکار کی جانب سے وکلا صفائی (سٹیٹ ڈیفنس کونسل) مقرر کر دیے گئے ہیں۔

سنیچر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیس کے لیے قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گزشتہ روز کی سماعت کا حکمنامہ جاری کر دیا۔

ریاست کی جانب سے مقرر کردہ ڈیفنس کونسل آج 27 جنوری گواہان پر جرح کریں گے۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ کیس کی سماعت کے آغاز کے وقت ملزمان کی جانب سے کوئی بھی سینیئر وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا اور حقائق اور حالات کے پیش نظر ملزمان کو کئی مواقع بھی فراہم کیے گئے۔

’اس عدالت کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا کہ وہ ملزمان کے لیے سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کرے۔‘

حکمنامے کے مطابق ملک عبدالرحمان ایڈووکیٹ کو بانی پی ٹی آئی کے لیے اور حضرت یونس ایڈووکیٹ کو شاہ محمود قریشی کے لیے سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کیا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقرر کرنے کے لیے ای میل کے ذریعے وکیلوں کی فہرست طلب کی گئی تھی۔

دونوں وکلا بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے کیس کی نمائندگی کریں گے اور گواہان پر جرح کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More