ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع

اے پی پی  |  Jan 27, 2024

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ کے روز سے ملک کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 27 تا 31 جنوری کے دوران مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں پر مغربی ہوائوں کےاثر انداز ہونے کی توقع ہے۔نتیجتاً زیادہ تر علاقوں کے لیے بنیادی طور پر سرد موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ ملک کے بالائی اضلاع میں انتہائی سرد درجہ حرارت کا سامنا رہے گا۔ اس کے علاوہ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند برقرار رہنے کی توقع ہے۔

دن کے وقت مسلسل کم درجہ حرارت دھند سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی سرد موسم کا امکان ہے۔ پی ایم ڈی نے متعلقہ حکام کو الرٹ جاری کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ آئندہ چار دنوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کے ممکنہ اثرات کے لیے تیار رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More