ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 18 ارب ڈالرز کی کمی

ہم نیوز  |  Jan 27, 2024

ٹیسلا، ایکس اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور ان کی دولت میں اربوں ڈالرز کمی سے بھی یہ اعزاز چھیننا مشکل نظر آتا ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق ان کی دولت میں ایک دن میں 18 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی آئی ہے۔25 جنوری کو ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 13 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں ایلون  کی دولت میں بھی 18 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی۔

واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔

ایلون مسک کا مستحق طلبا کیلئے یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

24 جنوری کو ٹیسلا کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ متعدد اہداف پورے نہیں ہوسکے۔اس کے نتیجے میں 25 جنوری کو ٹیسلا کو 80 ارب جبکہ ایلون  کو 18 ارب 80 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوا۔

اتنی زیادہ کمی کے باوجود ایلون مسک اب بھی 198 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور بدستور دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ان کی دولت اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود جیف بیزوس سے 15 ارب ڈالرز زیادہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More