برطانیہ کے بادشاہ چارلس کا نجی اسپتال میں پروسٹیٹ کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔
شاہ چارلس سوئم پروسٹیٹ کی تکلیف کے سبب نجی اسپتال میں علاج کیلئے داخل ہوئے تھے۔ ان کی صحت کے حوالے سے ملکہ کمیلا نے بتایا کہ شاہ چارلس اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
شاہ چارلس کا 360 سال پرانا تاج، کتنا سونا اور جواہرات لگے ہیں؟
یشنل ہیلتھ سروس(این ایچ ایس) کے مطابق عمر رسیدہ افراد میں پروسٹیٹ کا بڑھ جانا معمول کی بیماری ہے، شاہ چارلس کوگزشتہ ہفتے ٹیسٹ کے دوران پروسٹیٹ بڑھ جانے کا انکشاف ہوا تھا۔
برطانوی حکام کے مطابق شاہ چارلس کا پروسٹیٹ کا کامیاب آپریشن ہوا ہے اور انہیں ایک روز اسپتال میں رکھنے کے بعد گھر بھیج دیا جائے گا۔