وزارت خارجہ کا رابطہ دفتر، لاہور (کیمپ آفس لاہور) انتظامی وجوہات کی بناء پر عارضی طور پر بند رہے گا

اے پی پی  |  Jan 26, 2024

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):وزارت خارجہ کا رابطہ دفتر، لاہور (کیمپ آفس لاہور) انتظامی وجوہات کی بناء پر 29 جنوری بروز پیر سے بدھ 31 جنوری 2024 تک عارضی طور پر بند رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس عارضی بندش کے نتیجے میں دستاویزات کی تصدیق سمیت قونصلر خدمات اس مدت کے دوران دستیاب نہیں ہوں گی۔ یہ خدمات یکم فروری 2024 کو بحال ہو جائیں گی۔ یکم فروری 2024 سے وزارت خارجہ کا رابطہ دفتر 43-این بلاک، گلبرگ III، لاہور سے کام کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More