الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حتمی پولنگ سکیم جاری کر دی

اے پی پی  |  Jan 26, 2024

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے حتمی پولنگ سکیم جاری کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو قومی اسمبلی کے 266، پنجاب اسمبلی کی 297، سندھ اسمبلی کی 130، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 115 اور بلوچستان اسمبلی کی 51 جنرل نشستوں کی حتمی پولنگ سکیم جاری کر دی گئی ہے۔ ان نشستوں پر 8 فروری کو ملک بھر سے 12 کروڑ 85 لاکھ سے زائد ووٹرز آئندہ پانچ سال کیلئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More