سپریم کورٹ کا 6 رکنی لارجر بینچ سویلینز افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے حوالہ سے دائر اپیلوں پر 29 جنوری کو سماعت کرے گا

اے پی پی  |  Jan 26, 2024

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):سپریم کورٹ میں جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ سویلینز افراد کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے حوالہ سے دائر اپیلوں پر 29 جنوری 2024 کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سیّد حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل چھ رکنی لارجر بنچ پیر 29 جنوری 2024 کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More