نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کا فیصل مسجد کا دورہ ، تزئین و آرائش کا جائزہ لیا

اے پی پی  |  Jan 26, 2024

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے فیصل مسجد کا دورہ کیا اور جاری تزئین و آرائش کا جائزہ لیا ۔ وزیر داخلہ نے نماز جمعہ فیصل مسجد میں ادا کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ فیصل مسجد پاکستان کا قومی اثاثہ ہے، اس کی تزئین و آرائش خصوصی توجہ کی متقاضی ہے ۔ وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ تزئین و آرائش کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More