غزہ صورتحال ، عالمی عدالت انصاف نے کیس نہ سننے کی اسرائیل کی درخواست مسترد کردی

ہم نیوز  |  Jan 26, 2024

عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس معطل کرنے کی اسرائیلی درخواست مسترد کر دی۔

بہاولپور ضلع کے 15 حلقوں پر صرف ایک خاتون امیدوار انتخابی میدان میں اتریں گی

عالمی عدالت انصاف کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ اسرائیل کیخلاف نسل کشی کا کیس ختم نہیں کریں گے،جنیوا کنونشن کے تحت مقدمہ کی سماعت کااختیار ہے۔

جج نے کہا کہ جنوبی افریقا نے29دسمبر کو اس عدالت میں درخواست دائر کی،جنوبی افریقا کا موقف ہے کہ غزہ میں اسرائیلی اقدام نسل کشی پر مبنی ہے،اسرائیل کادعویٰ ہے کہ نسل کشی کے الزامات کے بنیاد ہیں۔

اسرائیل نے غزہ میں بڑے پیمانے پرآپریشن کیا،غزہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش ہے،غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔

الیکشن 2024،پی ٹی آئی کے2 امیدوارپیپلز پارٹی میں شامل

حماس حملے کے جواب میں اسرائیلی حملوں سے بہت جانی اورانفراسٹرکچر کونقصان پہنچا،حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے حملہ کیا،متعدد فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی اموات ہوئیں،اقوام متحدہ کے کئی اداروں نے اسرائیلی حملوں کیخلاف قراردیں پیش کیں۔عدالت نےغزہ میں نسل کشی کیخلاف جنوبی افریقاکی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

واضح رہے جنوبی افریقا کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے، عالمی عدالت انصاف اسرائیل کو غزہ میں فوجی آپریشن بند کرنے کا حکم دے۔11 اور 12 جنوری کو ہونے والی سماعت میں جنوبی افریقا اور اسرائیل نے دلائل دیے تھے۔

ایران کو جواب بھارت سمیت پورے خطےکیلئے پیغام تھا، نگران وزیراعظم

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں ، شہدا کی تعداد 26شہداکی تعداد ہزار 900 ہو گئی،عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 200 فلسطینی شہید اور 370 زخمی ہوئے۔

شمالی غزہ میں امداد کے منتظرفلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہید اور 150 زخمی  ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں آرمڈ فورسز کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

اقوام متحدہ کے ٹریننگ مرکز پر حملے میں 13 فلسطینی شہید ہوگئے،النصائرات کیمپ پر حملے میں 11 فلسطینی شہید ہوئے،العمل اور النصر اسپتال پر اسرائیلی فورسز کی بمباری جاری ہے،اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں5 لاکھ فلسطینیوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More