عام انتخابات ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض

اے پی پی  |  Jan 26, 2024

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر تعینات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کئے ہیں۔

جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے انتخابات کے موقع پر سرکاری نتائج مرتب کئے جانے اور اس کے اعلان تک تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More