صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اَپاسٹِل آرڈیننس 2024 ء جاری کر دیا

اے پی پی  |  Jan 26, 2024

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اَپاسٹِل آرڈیننس 2024 ء جاری کر دیا، آرڈیننس کا مقصد غیر ملکی عوامی دستاویزات کیلئے قانونی تصدیق کی پابندی ختم کرناہے۔ یہ آرڈیننس پاکستان میں شہریوں ، بیرون ملک مقیم افراد کی سہولت کیلئے جاری کیا گیا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اَپاسٹِل آرڈیننس وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 89 (1) کے تحت جاری کیا ہے۔ اس کا مقصد غیر ملکی عوامی دستاویزات سے متعلق 1961ء کے ہیگ کنونشن کے تحت پاکستان کی ذمہ داریاں پوری کرنا ہے۔

کنونشن بیرون ملک عوامی دستاویزات کے استعمال کیلئے قانونی تصدیق/توثیق میں چھوٹ فراہم کرتا ہے۔ وفاقی کابینہ نے مارچ 2022 ء میں اپاسٹل کنونشن سے پاکستان کے الحاق کی منظوری دی تھی۔ اپاسٹل کنونشن مارچ 2023 ء سے پاکستان کے لیے لاگو ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More