صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات

اے پی پی  |  Jan 26, 2024

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ایوان صدر میں جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں گلگت-بلتستان کی مجموعی صورتحال ، گندم سبسڈی ، بلتستان یونیورسٹی، سکردو کے مسائل زیر غور آئے۔

گندم سبسڈی معاملے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیراعظم اور وزیرِ خزانہ سے بات کی اور امید ظاہر کی کہ گلگت بلتستان کے مسائل ، گندم سبسڈی کا معاملہ جلد حل ہوگا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نگران وزیرِ اعظم نے گلگت-بلتستان کونسل کے منتخب ممبران سے گندم سبسڈی معاملے پر ملاقات کیلئے اتفاق کیا ہے ۔

گزشتہ روز گلگت بلتستان کونسل کے وفد نے علاقے کے مسائل اور سبسڈی کے معاملے پر صدر مملکت سے ملاقات کی تھی ۔صدر مملکت نے وفد کو گلگت-بلتستان کے مسائل پر متعلقہ فورمز سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More