انسداد منشیات فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن ، اسلحہ برآمد

اے پی پی  |  Jan 26, 2024

راولپنڈی۔26جنوری (اے پی پی):انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمدکر لیا ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق یہ ٹارگٹڈ آپریشن گوادر کی ساحلی پٹی کے علاقے پاڈیزر میں کیا گیا۔

اے این ایف ٹیم نے ساحل کے قریب کچھ افراد کو مشتبہ سامان اتارتے ہوئے دیکھا۔ ٹیم کے فوری ایکشن کے باوجود ملزمان اندھیرے کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔بعدازاں کھیپ کا معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ سامان میں جدید ترین اسلحہ موجود ہے۔

اے این ایف ٹیم نے تمام اسلحہ ضبط کرلیا ۔ترجمان نے بتایاکہ ضبط شدہ اسلحےمیں 259 عدد 9 ایم ایم گلاک پستول شامل ہیں۔ اے این ایف ترجمان نے کہاکہ یہ آپریشن انسداد منشیات کے علاوہ قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے اے این ایف کے عزم کا عکاس ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More