کرکٹرز کا فوکس کھیل کے بجائے لیگز پر تھا، سیریز میں شکست پر حفیظ کی وضاحت

ہم نیوز  |  Jan 26, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میچز کے دوران قومی کرکٹرز کا فوکس کھیل پر نہیں تھا۔

ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار ٹیم ڈائریکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قائم مقام سربراہ شاہ خاور سے ملاقات میں کیا۔ دورانِ ملاقات محمد حفیظ نے سیریز میں مسلسل شکست کی وجوہات بتائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران محمد حفیظ نے انکشاف کیا کہ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرز کا مکمل فوکس کھیل پر نہیں تھا، انہیں مختلف لیگز کی فکر لگی ہوئی تھی۔

آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی پاکستان کو بدترین شکست

ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر نے پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر سے بھی الگ ملاقات کی۔

خیال رہے کہ محمد حفیظ کو پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں بری کارکردگی کے بعد ٹیم ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ حفیظ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پاکستان کے ٹیم ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

محمد حفیظ کا بطور ٹیم ڈائریکٹر کنٹریکٹ گزشتہ دنوں ختم ہوگیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More