جمائما نے پی ٹی آئی انتخابی مہم کیلئے بیٹے کے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا

ہم نیوز  |  Jan 26, 2024

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کیلئے بیٹے کے نام سے بنائے جانے والے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ کا سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کیلئے ہمارے بیٹے کے نام سے بنائے جعلی ایکس اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پی ٹی آئی ولاگرز کو سپورٹ کرنے کے الزامات کو مسترد کرتی ہوں، جمائما

انہوں نے اپیل کی کہ فالو کرنے والے جعلی ایکس اکاؤنٹ سے متعلق رپورٹ کریں،واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹ جمائما گولڈ اسمتھ کے بیٹے قاسم خان کے نام سے چلایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More