ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی نشاندہی کر لی، شاہین آفریدی

ہم نیوز  |  Jan 26, 2024

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ اس سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 16 سے 20 کھلاڑیوں کی نشاندہی کرلی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے افتخار احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افتخار احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی20 میں عمدہ بولنگ کی۔

ان کاکہنا تھا کہ افتخار احمد تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ہم ہر کھلاڑی کو پورا موقع دینا چاہتے ہیں،شاہین آفریدی نے کہا کہ حسیب اللہ، عباس آفریدی اور صائم ایوب کرکٹ میں پاکستان کا مستقبل ہیں۔

فیفا کا ’پلیئر آف دی ایئر‘ ایوارڈ لیونل میسی کے نام

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی 4 میچوں میں پاکستان کی بیٹنگ نہیں چل سکی اور فیلڈنگ بھی اچھی نہیں ہوئی لیکن پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم متحد ہو کر کھیلی اور کامیابی حاصل کی جو ضروری تھا۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ عباس آفریدی ایک اچھا باؤلر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھا فیلڈر اور بیٹر بھی ہے، اس کے آنے سے باؤلنگ لائن مضبوط ہوئی ہے، موقع ملنے پر وہ پرفارم کرنے کیلئے تیار رہتا ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان  کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف صائم ایوب توقع کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کرسکا لیکن اس میں پاکستان کیلئے شاندار کارکردگی دکھانے کی صلاحیت موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More