شارجہ میں مقیم پاکستانی خاندان کے گھر میں آگ لگنے کا واقعہ، خاندان کے سربراہ عمران خان اور بیٹی جاں بحق

اے پی پی  |  Jan 25, 2024

دبئی ۔25جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں مقیم پاکستانی خاندان کے گھر میں آگ لگنے کا افسوسناک حادثہ پیش آیاجس میں خاندان کے سربراہ عمران خان اور ان کی ایک بیٹی اس بدقسمت واقعے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ اوردیگر دو بچے قاسمیہ ہسپتال شارجہ کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

دبئی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق قو نصلیٹ اس کمپنی کے ساتھ رابطے میں ہے جس میں مرحوم عمران خان ملازم تھے۔قونصل خانہ آزمائش اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ضروری مدد کو یقینی بنا رہا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More