شارجہ ، پاکستانی خاندان کے گھر میں آگ لگنے سے 2افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Jan 25, 2024

شارجہ میں ایک پاکستانی خاندان کے گھر میں آگ لگنے سے 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کےذخائر میں 24کروڑ30لاکھ ڈالرکا اضافہ

حکام نے تصدیق کی ہے کہ آج صبح شارجہ میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ لگنے سے ایک پاکستانی شخص اور اس کی 11 سالہ بیٹی دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس شخص کی بیوی کی حالت تشویشناک ہے اور اسے القاسمی ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں آرمڈ فورسز کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

جوڑے کے دو دیگر بچے، ایک نو سال کی لڑکی اور پانچ سال کی عمر کا لڑکا، جنہیں بھی دم گھٹنے کی علامات کے ساتھ ہسپتال لے جایا گیا تھا، اب صحت یاب ہو رہے ہیں۔

شارجہ سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر سامی خامس النقبی نے بتایا کہ یہ اپارٹمنٹ میولیح کے علاقے میں عمارت کی تیسری منزل پر واقع ہے۔انہوں نے کہا کہ عمارت کی تیسری منزل پر واقع اس اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی اور دھواں پوری عمارت میں پھیل گیا۔

بریگیڈیئر النقبی نے بتایا کہ آگ تقریباً 2.08 بجے لگی اور فائر فائٹرز 2.12 بجے جائے وقوعہ پر پہنچے۔فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور فرانزک ٹیم نے تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری ،بابر اعظم کی ترقی

حکام کے فوری ردعمل نے موقع پر پہنچنے کے بعد دو منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر عمارت کو سیل کر دیا ہے۔ قومی ایمبولینس ٹیم بھی موقع پر موجود تھی۔

شارجہ سوشل سروسز ڈیپارٹمنٹ – چائلڈ اینڈ فیملی پروٹیکشن سینٹر کا ایک نمائندہ بھی دم گھٹنے سے صحت یاب ہونے والے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے حرکت میں آیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More