ملک بھر کے اتوار بازاروں؍ہفتہ بازاروں میں موجود یوٹیلٹی سٹور ہفتہ بھر کھلے رہیں گے، ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن

اے پی پی  |  Jan 25, 2024

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملک بھر کے اتوار بازاروں؍ہفتہ بازاروں میں موجود سٹورز اب اتوار کے ساتھ ہفتہ بھر کھلے رہیں گے۔

جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نگران وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز کے حکم پرملک بھر کےاتوار بازاروں اور ہفتہ بازاروں کے یوٹیلیٹی سٹورز اتوار کے ساتھ ساتھ اب پورا ہفتہ کھلے رہیں گے جس سے عوام کو بہت سہولت ملے گی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More