تھری ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے نظربندی کے اختیارات بحال

اردو نیوز  |  Jan 25, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے امن عامہ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے ایم پی او کے تحت نظربندی کے اختیارات بحال کر دیے ہیں۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سنگل بینچ کے فیصلے خلاف کیس کی سماعت کی۔

سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد نے اپیل دائر کی تھی۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے اختیارات کو بحال کر دیا۔

29 دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی تھری ایم پی او کے تحت کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر کے گرفتاری کے اختیارات کو غیرقانونی قرار دے دیا تھا۔

جسٹس بابر ستار نے کہا تھا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں، اس کا اختیار صرف وفاقی کابینہ کے پاس ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More