کوئی سکیورٹی تھریٹ نہیں، پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے کھلے ہیں: پولیس سربراہ

اردو نیوز  |  Jan 25, 2024

پاکستان کے صوبے پنجاب کی پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سکولوں اور کالجز کی بندش کے حوالے سے فیک نیوز ہیں، ان پر کان نہ دھرا جائے۔

بدھ کو رات گئے آئی جی پنجاب نے صوبے کے شہریوں کے لیے جاری کیے ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ ‘کسی بھی قسم کے سکول یا کالج کو بند کرنے کی کوئی نہ ہدایت آئی ہے نہ ہدایت دی گئی ہے نہ کوئی سکیورٹی ٹھریٹ ہے۔‘

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ’یہ فیک نیوز ہے، سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہے، شہری اس پر بالکل کان نہ دھریں۔‘

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام سکولز اور کالجز کھلے ہیں، پولیس بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

پنجاب پولیس کے سربراہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

رواں ہفتے پیر کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پانچ بڑی جامعات کو سکیورٹی تھریٹ کے بعد اچانک بند کر کے طلبا کو گھروں کو بھیج دیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More