کراچی میں ٹی ٹی پی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ، کمانڈر سمیت 17 دہشتگرد گرفتار

ہم نیوز  |  Jan 25, 2024

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے کمانڈرز سمیت 17 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد 2007 تا 2014 تک ٹی ٹی پی نیٹ ورک کا حصہ تھے اور سنگین جرائم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

ڈی آئی خان میں فورسز کے کمپائونڈ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں سمیت 9 دہشتگرد گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کراچی میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، جنہیں انٹیلی جنس ایجنسیز نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے گرفتار کر لیا۔

دہشتگردوں کو افغانستان سے تحریک طالبان پاکستان کی قیادت کی سرپرستی میں منظم کیا گیا تھا، دہشتگرد سوات اور مالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز اور این جی اوز پر حملوں میں ملوث تھے، اس کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

اسلام آباد ائیرپورٹ سے انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

نیٹ ورک بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کے ذریعے فنڈز اکھٹا کرتا تھا، اس نیٹ ورک نے مدرسے میں خودکش بمباروں کو بھی پناہ دی تھی، جنہیں دہشتگردی کی مختلف سرگرمیوں میں استعمال ہونا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More