سعودی عرب میں پہلا الکحل اسٹور کھولنے کی تیاریاں

ہم نیوز  |  Jan 25, 2024

سعودی عرب میں پہلا الکحل اسٹور کھلنے جا رہا ہے، دارالحکومت ریاض میں ڈپلومیٹک کوارٹر میں آئندہ کچھ ہفتوں میں یہ اسٹور کھول دیا جائے گا۔

رائٹر کے مطابق یہ الکحل اسٹور غیر ملکی سفارت کاروں کے لئے کھولا جا رہا ہے، خبر ایجنسی کے مطابق الکحل خریدنے کے لئے خریداروں کو پہلے سعودی وزارت خارجہ سے کلیئرنس کوڈ حاصل کرنا پڑے گا۔

سعودی عرب، منفرد اقامے کیلئے 5نئی کیٹگریز متعارف کرانے کا فیصلہ

یہ کلیئرنس کوڈ موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا اور خریداروں کو ماہانہ مخصوص کوٹہ دیا جائے گا۔رائٹر کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اس سے مملکت میں مقیم غیر مسلم تارکین وطن بھی مستفید ہوسکیں گے یا نہیں۔

سعودی عرب حکومت کی جانب سے خبر پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے، واضح رہے کہ سعودی قانون کے تحت شراب پر پابندی عائد ہے اور اس کی سرعام کوڑے مارنے سمیت دیگر سخت سزائیں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More