روس سے جنگ ہوئی تو برطانوی فوج کم پڑ جائے گی، سربراہ برطانوی فوج

ہم نیوز  |  Jan 25, 2024

لندن: برطانوی فوج کے سربراہ جنرل پیٹرک سینڈرز نے کہا ہے کہ روس سے جنگ ہوئی تو برطانیہ کی ریزرو فوج کم پڑ جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سربراہ برطانوی فوج جنرل پیٹرک سینڈرز نے اپنی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو مستقبل میں زمینی جنگ کے لیے شہریوں کی فوج بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ روس جیسے ملکوں سے لڑنے کے لیے شہریوں کی فوج درکار ہوتی ہے اور اگر روس سے جنگ ہوئی تو برطانیہ کی ریزرو فوج کم پڑ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حوثیوں کے امریکی بحری جہازوں پر میزائل حملے

جنرل پیٹرک سینڈرز نے کہا کہ قومی سطح پر شہریوں کی فوج میں بھرتی کی بنیاد رکھی جائے اور 3 سال میں برطانوی فوج کو ایک لاکھ 20 ہزار تک لانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 30 سال میں برطانوی فوج نصف کر دی گئی ہے اور یوکرین سے واضح ہے فوج جنگ شروع کرتی ہے اور عوامی فوج اسے جیتتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر سے متعلق جواب دینے سے گریز

دوسری جانب جنرل پیٹرک سینڈرز کے بیان سے ترجمان برطانوی وزیر اعظم نےعدم اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو ایسی کوئی تجویز ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔ برطانوی فوج رضاکارانہ ہے اور صورتحال بدلنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More