نگراں حکومت کا بجلی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jan 24, 2024

نگراں وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کر لیا، ونڈ پاور پلانٹس سے ٹیرف کم کروانے کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق 14 ونڈ پاور پلانٹس کو 20 ارب روپے کی ادائیگیاں روک دی گئیں تحقیقات میں ونڈ پاور پلانٹس کی اضافی لاگت پکڑی گئی تھی مگر عملدرآمد نہیں ہوا۔پرائیویٹ پاور اینڈ انفرا اسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی کی سمری بھیج دی گئی ہے۔

جے یو آئی امیدوار عبدالحفیظ لونی کو الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا

سمری کے مطابق کمیٹی کو شوگر ملز کے پاور پلانٹس کا ٹیرف کم کروانے کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پاور پلانٹس پہلے ٹیرف کم کر کے نیا معاہدہ کریں پھر ادائیگیاں ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے باعث مظفر آباد کو در پیش پانی کی قلت پر بھی غور کرے گی۔

دوسری جانب کا بینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس 26 جنوری کو طلب کر لیاگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More