نوجوانوں کی شمولیت اور تعاون کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح ممکن تھی ، وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا پاکستان نیشنل یوتھ کنونشن سے خطاب

اے پی پی  |  Jan 24, 2024

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہا ہے پاکستانی نوجوان ہماری آبادی کا 65 فیصد ہیں، ان کی شمولیت اور تعاون کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتح ممکن تھی ۔ وہ پاکستان نیشنل یوتھ کنونشن 2024 سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے ۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر اعزازی مہمان تھے ۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے ناسور کا جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا اور لازوال قربانیاں دیں ، پاک فوج نے پوری لگن اور پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہمیں پاکستان کے خلاف پاکستان کے دشمنوں کے پھیلائے ہوئے پراپیگنڈے کو مسترد کرنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان قومی سلامتی کے اس ابھرتے ہوئے چیلنج سے نبرد آزما ہونے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ،اس چیلنج پر اسی وقت قابو پایا جا سکتا ہے جب نوجوان، دشمنوں کے پھیلائے ہوئے پراپیگنڈے کو مسترد کرکے ریاست کی طرف سے فراہم کردہ مستند معلومات پر انحصار کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More