صحافی و کالم نگار ارشاد احمد حقانی کی 14 ویں برسی منائی گئی

اے پی پی  |  Jan 24, 2024

اسلام آباد ۔24جنوری (اے پی پی):معروف صحافی اور کالم نگار ارشاد احمد حقانی کی 14 ویں برسی منائی گئی ۔ ارشاد احمد حقانی 6 ستمبر 1928 کو قصور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے تعلیم حاصل کرنے کے بعدجماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی اور اس کے رسالے تسنیم کے لیے کام کرنا شروع کیا۔

بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ کالج قصور میں لیکچرار کی حیثیت سے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا۔ ارشاد احمد حقانی نے 1981میں روزنامہ جنگ میں سینئر ایڈیٹر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور بعد ازاں’’حرف تمنا‘‘کے عنوان سے مضامین لکھے۔

انہوں نے 1993 میں نگران حکومت میں نگران وزیر اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ ارشاد احمد حقانی 2010 میں 81 سال کی عمر میں دل کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ انہیں قصور میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More