پاکستان کی معیشت میں آئی ایم ایف کی وجہ سے استحکام آیا ہے،فچ

ہم نیوز  |  Jan 24, 2024

پاکستان کی معیشت میں آئی ایم ایف کی وجہ سے استحکام آیا ہے، عالمی معاشی ریٹنگ ایجنسی فچ نے ایشیائی ممالک کی معاشی رپورٹ جاری کردی۔

فچ کی جانب سے معاشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کو مزید چند سال آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ رہنے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو سکتی ہے۔

فچ رپورٹ کے مطابق 2024ایشیا میں انتخابات کا سال ہے،انتخابات کے باعث ایشیائی ممالک معاشی استحصال کا شکار ہیں،انتخابات کے بعد معاشی استحکام کی پالیسیاں مزید واضح ہوں گی۔

مرغی کا گوشت 632 روپے کلو ہو گیا

آئی ایم ایف سے قرض کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی گئی تھی، آئی ایم ایف پروگرام میں رہنے سے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر ہوسکتی ہے۔

فچ رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، کوریا اور سری لنکا میں الیکشن ہونا باقی ہیں، الیکشن کے سال میں اصلاحات کا عمل سست روی کا شکار ہو جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More