روس کا فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 65 یوکرینی جنگی قیدی ہلاک

ہم نیوز  |  Jan 24, 2024

یوکرینی جنگی قیدیوں کو لے جانے والا روس ایلیوشین 76 فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں 65 یوکرینی  قیدی ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ سرحدی علاقے بلگورود میں گر کر تباہ ہوا۔

روسی وزارت دفاع نے بلگورود میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں 65 یوکرینی جنگی قیدیوں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت  74 افراد سوار تھے۔

یوکرین کااسلحہ لے جانے والا فوجی کارگو طیارہ تباہ کر دیا، روس کا دعویٰ

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More