شاہ خاور نے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھال لیا

ہم نیوز  |  Jan 24, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر اور سینئر وکیل شاہ خاور نے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھال لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کوارٹر میں شاہ خاور نے اپنے فرائض انجام دینا شروع کر دیے ہیں، ان کی نگرانی میں چیئرمین کرکٹ بورڈ کا انتخاب ہو گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے الیکشن کے لیے سینئر قانون دان شاہ خاور کو کرکٹ بورڈ کا الیکشن کمشنر مقرر کر رکھا ہے۔

بابر اعظم کی بی پی ایل میں شاندار انٹری، رنگپور رائیڈرز کی شکست فتح میں تبدیل

قائم مقام چیئرمین شاہ خاور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کے استعفے کی منظوری کے بعد بورڈ کے انتخابات تک فرائض سرانجام دیں گے۔

چیئرمین کرکٹ بورڈ کیلئے مصطفٰی رمدے اور محسن نقوی کے درمیان مقابلہ ہو گا، محسن نقوی پی سی بی چیئرمین شپ کے مضبوط امیدوار ہیں۔

قائم مقام چیئرمین الیکشن کمشنر شاہ خاور اب متوقع طور پر ایک ماہ میں بورڈ کے انتخابات کرائیں گے اور بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کا اعلان جلد کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More