چین کے صوبے ہینان میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی

ہم نیوز  |  Jan 24, 2024

چین میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اموات بڑھ کر 31 ہو گئیں۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق چین کے صوبہ ینان کے شہر ژاؤتونگ کے قریب پیر کو مٹی کا تودہ گرنے سے 47افراد لاپتہ ہو گئے تھے جس کے باعث اموات بڑھ کر 31 ہو گئی ہیں۔

مظفرآباد میں لینڈ سلائیڈنگ، دریائے جہلم کا بہاؤ رُکنے کا خطرہ پیدا ہو گیا

دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے امددای کارروائیاں جاری ہیں جن میں ایک ہزار سے زائد ایمرجنسی اہلکار اور خصوصی آلات کے 150 یونٹس حصہ لے رہے ہیں۔ علاقے سے 918 مکینوں کو نکال لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More