اے این ایف نے خودکار اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

اے پی پی  |  Jan 24, 2024

راولپنڈی۔24جنوری (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے خودکار اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔اے این ایف ترجمان نے بدھ کو جاری بیان میں بتایا کہ ٹول پلازہ اٹک کے قریب دوران تلاشی ٹیوٹا ہائی ایس سے بھاری تعداد میں خودکار اسلحہ برآمد ہوا۔

اسلحہ میں 10 کلاشنکوف، 2 شاٹ گن، 5 عدد 30 بور پسٹل شامل ہیں جبکہ ایک بریٹا پسٹل، 33 کلاشنکوف میگزین اور شاٹ گن کے میگزین بھی برآمد کئے گئے۔اس موقع پر گاڑی میں سوار میانوالی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ خودکار اسلحہ کا دہشت گردی میں ممکنہ استعمال خارج ازامکان نہیں تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

اے این ایف نے خودکار اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دیابتدائی معلومات کے مطابق ملزم درہ آدم خیل سے اسلحہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اسمگل کر رہا تھا۔گرفتار ملزم کواسلحہ سمیت قانونی کارروائی کے لئے اٹک پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More