اسٹریلوی کرکٹر کیمرون گرین اور کوچ اینڈریو مکڈونلڈ بھی کورونا کا شکار ، سکواڈ سے علیحدہ کر دیا گیا

ہم نیوز  |  Jan 24, 2024

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جمعرات کو شروع ہونے برسبین ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو کورونا نے گھیر لیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کیمرون گرین اور کوچ اینڈریو مکڈونلڈ کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد دونوں کو اسکواڈ سے علیحدہ کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کوویڈ مثبت ہونے کے باوجود طے شدہ پروٹوکول کے تحت کیمرون گرین میچ کھیل سکتے ہیں، لیکن میچ میں شرکت اس بات سے مشروط ہے کہ وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق گزشتہ دنوں کوویڈ کا شکار ہونے والے ٹریوس ہیڈ کلیئر ہو گئے، ان کا آج ہونے والا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More