آئس لینڈ کی کمپنی کا موبائل فون کا استعمال ترک کرنے پر 10 ہزار ڈالر انعام کا اعلان

ہم نیوز  |  Jan 24, 2024

دہی بیچنے والی آئس لینڈ کی کمپنی نے موبائل استعمال کرنے والوں کیلئے دلچسپ مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سگیز ڈیری نامی کمپنی نے ڈیجیٹل ڈیٹوکس پروگرام کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص ایک ماہ تک اپنے موبائل فون کا استعمال ترک کر دے تو اسے 10 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

ایلون مسک کا100ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان

کمپنی کے مطابق پروگرام میں شرکت کے خواہشمند اپنی درخواست آن لائن دیں گے ، جن میں سے 10 امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا جو موبائل کا استعمال ترک کر کے ایک ماہ تک اس کے بغیر رہیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ “ہم کم خلفشار کے ساتھ سادہ زندگی گزارنے کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔ آج ہماری زندگی میں سب سے بڑا خلفشار ہمارا فون ہے۔ درحقیقت، اوسط فرد ہر روز اپنے فون پر 5.4 گھنٹے گزارتا ہے۔”

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More