کینیڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

ہم نیوز  |  Jan 24, 2024

اوٹاوا: کینیڈا کے شمال مغربی علاقے میں چھوٹا مسافر طیارہ گر گر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو لے کر جا رہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حوثیوں کا امریکی اور برطانوی اسٹاف کو یمن چھوڑنے کا حکم

حکام کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثہ رن وے سے تقریباً ایک کلو میٹر کے فاصلے پر ہوا۔

ذرائع کے مطابق طیارہ حادثے میں ایک شخص جان بچانے میں کامیاب ہو گیا جس نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارہ سے چھلانگ لگا دی تھی۔

حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور بچ جانے والے شخص کی حالت سے متعلق حکام نے کچھ نہیں بتایا تاہم تحقیقات میں اس سے بھی مدد لی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More