اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):لیبیا میں پاکستان کے سفیر انجم عنایت نے منگل کے روز طرابلس میں لیبیا کی وزیر ثقافت و علمی ترقی مبرووکا توغی سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دریں اثنا تیونس میں پاکستان کے سفیر جاوید عمرانی نے تیونس میں ایزیتونا یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر عبداللطیف بوعزیزی سے ملاقات کی اور تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں پاک تیونس تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
اسی طرح جمہوریہ چیک میں پاکستان کی سفیر عائشہ علی نے پراگ میں مراکش کے سفیر حنانے سعدی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، حنانے سعدی نے پاکستان میں اپنے قیام کو بھی گرمجوشی سے یاد کیا۔