ذکا اشرف کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی

ہم نیوز  |  Jan 23, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق سربراہ ذکا اشرف کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی۔

سابق چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے استعفے میں عہدہ چھوڑنے کی وجہ ذاتی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ 19جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی، عائشہ عمر کاردعمل آ گیا

ذکا اشرف نے بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی استعفی دے دیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور سابق کرکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ قومی کرکٹ کے لیے اچھے نہیں رہے۔

انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی کارکردگی پر اظہار خیال  کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی 3  یا 6 ماہ کے لیے تعینات نہیں کرنا چاہیے۔

ذکا اشرف نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پچھلے 6 ساڑھے 6 ماہ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھے نہیں رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More