بیلجئیم، یورپی یونین اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ کی یورپی پارلیمنٹ کی نائب صدر اور رپورٹیئر ہیدی ہوتالا سے ملاقات

اے پی پی  |  Jan 23, 2024

برسلز۔23جنوری (اے پی پی):بیلجئیم، یورپی یونین اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپی پارلیمنٹ کی نائب صدر اور رپورٹیئر ہیدی ہوتالا سے ملاقات کی۔ بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کے ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے دونوں اطراف کے درمیان پارلیمانی روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More