بہترین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

ہم نیوز  |  Jan 23, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2023 کی بہترین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے تینوں فارمیٹس کی ٹیمز آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں۔ ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان بھارتی کرکٹر روہت شرما کو نامزد کیا گیا ہے۔

ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں بھارت کے شبمن گل، ویرات کوہلی، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور محمد شامی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور ایڈم زمپا اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل، جنوبی افریقا کے ہینرک کلاسن اور مارکو جینسن بھی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔

پاکستان کا اگلا پڑاؤ انگلینڈ، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز مئی سے ہوگا

آئی سی سی کی اعلان کردہ بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی کسی پاکستانی کرکٹر کا نام نہیں ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More