نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موٹروے پولیس میں نئی بھرتیوں کا اعلان

اے پی پی  |  Jan 23, 2024

لاہور۔23جنوری (اے پی پی):آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری نے موٹروے پولیس میں نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا۔

آئی جی موٹروے پولیس نے چارج سنبھالنے کے بعدمنگل کے روز ٹریننگ کالج شیخوپورہ کا دورہ کیا ،کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال نے انکا استقبال کیا اور پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیومن رسیورس کی پیشہ ورانہ تربیت عالمی معیار پر کرنا اور ٹریننگ کالج کی استعداد میں اضافہ اولین ترجیح ہے ۔

آ ئی جی سلمان چودھری کا کہناتھاکہ موٹروے پولیس کی نفری بڑھائیں گے،نئے افسران کو تربیت دے کر نئی موٹرویز پر تعینات کیا جائے گا۔ آئی جی نے ڈی آئی جیز، سیکٹر کمانڈرز اور بیٹ کمانڈرز کو ہدایت کی کہ روڈ یوذرز کو بروقت مدد فراہم کی جائے ۔مسافر اورمال بردار گاڑیوں کی چیکنگ اور فٹنس پر بھی خصوی توجہ دی جائے، اوور سپیڈنگ کی مرتکب گاڑیوں سے رعایت نہ برتی جائے۔ آئی جی سلمان چودھری سلمان چوہدری ،کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال اور ڈپٹی کمانڈنٹ امداد اللہ نییادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More